Archive for مارچ, 2006

عالمی یومِ مردانگی

Posted on 10/03/2006. Filed under: طنز و مزاح |

وسعت اللہ خان – بی بی سی اردو ڈاٹ کام
مرد اگر عورت پر ہاتھ اٹھائے تو ظالم اور اگر عورت سے پٹ جائے تو زنخا ۔عورت کے آگے چلے تو فرعون اور پیچھے چلے تو زن مرید۔ اگر عورت کو چھوڑ دے تو سنگدل لیکن عورت اسے چھوڑ دے تو نامرد۔ عورت کو کسی اور کے ساتھ دیکھ کر مشتعل ہوجائے تو جیلس (جل ککڑا) اگر مشتعل نہ ہو تو بے غیرت۔ عورت کو کام کرنے سے روکے تو دقیانوس نہ روکے تو عورت کی کمائی کھانے والا۔ عورت پر شک کرے تو نفسیاتی مریض اور نہ کرے تو بے حس اور اگر عورت اس پر شک کرے تو بے وفا۔ مرد گھر سے باہر رہے تو آوارہ اگر گھر میں رہے تو ناکارہ۔ بچوں کو ڈانٹے تو جابر نہ ڈانٹے تو لاپرواہ۔ عورت سے چھیڑ چھاڑ کرے تو فرسٹریٹڈ لیکن عورت کی چھیڑ چھاڑ پر برامانے تو بے وقوف۔ عورت کی تعریف کرے تو فلرٹ نہ کرے تو بدمزاج۔ بحث کرے تو جھکی نہ کرے تو میسنا کہلائے۔ گرل فرینڈ یا بیوی کی فرمائشیں پوری نہ کرے تو کنجوس اور اپنے لئے کچھ نہ خریدے تو زندگی سے بے زار۔
عورت نے تو چیخ چلا کر رو دھو کر عالمی یومِ خواتین منانے کا حق منوا لیا لیکن اپنی ہی مردانگی کے بھاری پتھر تلے کراہنے والے آدمی کا عالمی یوم کب منایا جاوے گا۔ کیا مرد کی قسمت میں صرف عورت کو منانا ہی لکھا ہے؟آپ کا کیا خیال ہے؟

Read Full Post | Make a Comment ( None so far )

سوچن والی گل اے

Posted on 09/03/2006. Filed under: تاریخ |

 

دور اکبری میں ایک امیر نے مکان بنوایا اور اسے آراستہ کر کے دوست بلوائے جن میں بیربل اور ملادوپیادہ بھی شریک ہوئے۔ لوگوں نے مکان کی بہت تعریف کی تو بیربل نے کہا ‘عمارت تو خوب ہے لیکن دروازہ تنگ ہے، مردے کی چارپائی بھی مشکل سے نکل سکے گی۔‘ امیر کو یہ بات ناگوار گزری تو اس نے موقع پا کر ملادوپیادہ سے داد چاہی اس نے امیر کو جواب دیا ‘بیربل تو احمق ہے دروازہ تنگ کہاں ہے؟ وہ تو اتنا بڑا ہے کہ آپ کا سارا کنبہ بھی مر جائے تو لاشیں بلا تکلف نکل جائیں گی۔‘

Read Full Post | Make a Comment ( None so far )

بات ہے سمجھ کی

Posted on 09/03/2006. Filed under: اسلام |

جو اللہ سے ڈرتا ہے اس سے سب ڈرتے ہیں۔ حسن بصری
ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔ افلاطون
ہنسی ایک سستی دوا ہے جسے خریدا نہیں جا سکتا۔ محمود غزنوی
جب میں نے اپنے دکھ کو صبر کے کھیت میں بویا تو مجھے مسرت کا پھل ملا۔ خلیل جبران
زندگی کے آدھے غم انسان دوسروں سے امیدیں وابستہ کر کے خریدتا ہے۔
سب سے بڑی بہادری کسی سے بدلہ نہ لینا ہے۔
سب سے اچھی خیرات معاف کر دینا ہے۔
ٹھوکر کے بغیر کوئی بردبار نہیں بنتا اور تجربے کے بغیر کوئی دانا نہیں ہوتا۔
مصیبت میں گھبرانا سب سے بڑی مصیبت ہے۔
سچائی تیل کی طرح سطح پر آ جاتی ہے۔
حکمت ایک ایسا درخت ہے جو دل سے اگتا ہے اور زبان سے پھل دیتا ہے۔
مسکراہٹ ایک ایسا پردہ ہے جس کے پیچھے ہر قسم کا راز پنہاں ہے۔
صبر ایک ایسی سواری ہے جو سوار کو کبھی گرنے نہیں دیتی۔
دل کی آنکھ عبادت سے کھلتی ہے۔ حضرت جعفر صادق
خود کو بدل لو قسمت خودبخود بدل جائے گی۔
مسکراتا ہوا چہرہ کبھی کسی کو برا نہیں لگتا۔
قطرہ دریا میں گر جائے تو قطرہ نہیں رہتا، دریا بن جاتا ہے۔
ہر آدمی اپنی کل کھو چکا ہے، کامیاب وہ ہے جو اپنی آج نہ کھوئے۔
جو زیادہ پیسے والا ہے وہ زیادہ محتاج ہے۔
غصہ کی آگ پہلے غصہ کرنے والے ہی پر پڑتی ہے بعد میں دشمن پر پڑے یا نہ پڑے۔

Read Full Post | Make a Comment ( None so far )

عنوان تحریر کیجیئے

Posted on 09/03/2006. Filed under: متفرق |

Read Full Post | Make a Comment ( None so far )

تاش کے پتوں پر کعبہ کی تصویر

Posted on 03/03/2006. Filed under: اسلام |

آج تین مارچ کو ایک طرف مسلم دنیا میں پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے پر ڈنمارک سمیت متعدد یورپی ممالک کیخلاف احتجاج جاری ہےتو دوسری جانب ہندوستان میں ‘ انڈیا ٹو ڈے میگزین نے تاش پر خانہ کعبہ کی تصویر چھاپ دی جس پر لوگوں نے شدید حتجاج کیا ہے. انڈیا ٹوڈے کی طرف سے تاش پر خانہ کعبہ کی تصویر کی چھپائی کے بعد جموں کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا اور مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی. پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا.
ذرائع ابلاغ کے مطابق جموں کشمیر میں مظاہرین انڈیا ٹو ڈے کیخلاف نعرے لگا رہے تھے اور جریدے کے ایڈیٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے. انڈیا میں گذشتہ دنوں ایک مسلمان مصور نے ایک عورت کی تصویر پر ہندوستان کا نقشہ بنا کر اس تصویر کا نام ‘ ہندوستان ‘ لکھا تھا جس پر ہندو جماعتوں نے مسلمان مصور کی شدید مذمت کی تھی تاہم مصور نے جلد ہی عوام سے عوام مانگ لی تھی. ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک میں شائع ہونے والے پیغمبر اسلام کے خاکوں کیخلاف ہندوستان کے اکثر بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاج کیا گیا ہے جبکہ یہ احتجاج ابھی تک جاری ہے

Read Full Post | Make a Comment ( None so far )

اگلے‌ تحاریر»

Liked it here?
Why not try sites on the blogroll...