طہ کی سالگرہ

Posted on 15/08/2008. Filed under: بلاگ اور بلاگرز | ٹيگز:, , |

آج میرے پیارے بیٹے طہ منیر کی دوسری سالگرہ ہے۔ طہ نے گو کہ بولنا بہت دیر بعد شروع کیا مگر جب بولا تو ایسے لگا جیسے تمام باتیں اور تمام چیزوں کے نام اسے پہلے سے یاد تھے۔ دل کو لبھانا اور کسی کو باتوں سے اپنی متوجہ کرنا اس کے بایاں ہاتھ کا کام ہے۔ اور دنیا کا سب سے بڑا ننھا ایکٹر ۔۔۔ اس نے تو مجھے حیران ہی کر دیا ۔۔۔۔۔ ١٣ اگست کی صبح جب میں ناشتہ کرنے بیٹھا تو میں نے آواز دی آؤ بچو کھانا کھائیں (یاد رہے کہ میرے دو بچے ہیں ایک بیٹی سارہ جس کی سالگرہ ٣١ اگست کو ہے اور دوسرا بیٹا طہ جس کی سالگرہ ہم آج رات منانے جا رہے ہیں) دونوں آ کے میرے ساتھ بیٹھ گئے، سارہ نے غلطی سے پلیٹ کو ہاتھ لگا دیا جو کہ کافی گرم تھی اور اس کا ہاتھ معمولی سا جل گیا اور وہ ہاتھ پکڑ کر اسے دبانے لگی سارہ کی مما نے اس کے ہاتھ پر کریم لگا دی اور کہا کہ ابھی آرام آ جائے گا ۔۔۔ طہ یہ سب دیکھ رہا تھا۔ اس کے بعد اس نے ویسی ہی ایکٹنگ شروع کر دی۔ اپنا ہاتھ پکڑا اور زور سے دباتے ہوئے کہنے لگا ‘کیم لگاؤ ۔۔۔ اوئی آئی‘ ساتھ میں ہچکیاں لیتے ہوئے رونے لگا۔ میں اس کی اس بے باک ایکٹنگ پے عش عش کر اٹھا جب کریم لگا دی تو پھر زور زور سے ہنسنے لگا  ۔۔۔۔ ہے نا سب سے بڑا ننھا ایکٹر؟ ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اسے لمبی عمر اور خوبصورت سیرت دے اور زندگی میں تمام تر کامیابیاں و کامرانیاں اس کا مقدر بنیں ۔۔۔ آمین

Advertisements

Make a Comment

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

11 Responses to “طہ کی سالگرہ”

RSS Feed for Pakistani Comments RSS Feed

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو منیر صاحب۔ اللہ طہ کو طویل عمر نصیب فرمائے اور اسے آپ کا فرمانبردار اور صالح مسلمان بنائے۔ آمین

ابوشامل’s last blog post..جشن آزادی مبارک

ہم سب کی طرف سے بھی انکو سالگرہ بہت بہت مبارکباد ہو 🎉 اللہ ان کو صحت و تندرستی عطا کرے ۔ بہت خوبصورت بچہ ہے ماشااللہ،

طہ کو سالگرہ مبارک ۔ اللہ نیک راہ پر چلائے اور خوشیوں سے مالا مال کرے ۔

افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..باسٹھواں یومِ آزادی

بیٹے کی سالگرہ مبارک۔ اللہ میاں‌ طہ کو مایوسیوں، محرومیوں اور بے بسیوں سے بچائے اور اسے جہد مسلسل کی خوبی سے مالا مال کرے۔

میرا پاکستان’s last blog post..ایک ملک دوحکمران

آپ کو بیٹے کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ لوگوں‌کو ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے ۔۔ اٰمین۔

راشد کامران’s last blog post..مبینہ یوم آزادی

بھائی ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو! طہ

شعیب صفدر’s last blog post..یوم آزادی

طہ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔

ماوراء’s last blog post..پاکستان : اللہ کو خط

ابوشامل، باجو، افتخار اجمل صاحب، افضل صاحب، راشد کامران اور شعیب صفدر نیک تمناؤں کے آپ سب کا بیحد شکریہ ۔۔۔ اللہ آپ سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے ۔۔۔ آمین

پاکستانی’s last blog post..طہ کی سالگرہ

السلام علیکم
ماشاءاللہ طہٰ اتنے بڑے ہوگئے۔ (طہ ، طہٰ یا طحہ کون سے ہجے درست ہوں گے؟ ) میں نے چھوٹو سے طہٰ اور سارہ کی تصویر محفل پر دیکھی تھی ۔ماشاءاللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ شرارت آنکھوں سے بھی ٹپک رہی ہے 🙂

آپ کو بیٹے کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ طہٰ کو صحت، کامیابیوں اوربہت سے خوشیوں سے نوازے (آمین)

السلام علیکم

طہ کی سالگرہ کی بھی دلی مبارک باد ، طہ کی ایکٹنگ کا پڑھ کر اتنی ہنسی آئی ، بہت دلچسپ 🙂

شگفتہ’s last blog post..جہیز


Where's The Comment Form?

Liked it here?
Why not try sites on the blogroll...

%d bloggers like this: