اردو ویب سائٹس کیلئے سالانہ گرانٹ

Posted on 12/11/2009. Filed under: پاکستان, تعلیم | ٹيگز:, , , , , , , , , , |

تحریک نفاذ اردو کے سرپرست ڈاکٹر سید مبین اختر نے کہا ہے کہ اردو کی ویب سائٹس کی ترقی و ترویج کے لئے سالانہ گرانٹس مقرر کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان خاص میں منعقدہ ماہانہ نشست کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سول ملازمتوں کے لئے مقابلے کے امتحان انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی دینے کی اجازت دی جائے تاکہ ملک کے 90 فیصد طالب علم جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہے ان کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں علاقائی زبان کے ساتھ اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے اس لئے اردو میں شائع ہونے والی کتابوں کی اشاعت پر سبسڈی دی جائے اور نوبل انعام یافتہ مصنفین کی تصانیف کو اردو میں ترجمہ کر کے حکومتی سطح پر تمام صوبوں میں شائع کیا جائے۔ جنگ

Make a Comment

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

3 Responses to “اردو ویب سائٹس کیلئے سالانہ گرانٹ”

RSS Feed for Pakistani Comments RSS Feed

اس گرانٹ کا کتنا حصہ انکی جیب میں جائے گا؟

اردو کے بلاگ کی ترقی و ترویج کے لئے بھی سالانہ گرانٹس مقرر کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔

عارف کریم! بہت افسوس کی بات ہے، میرے خیال میں ہر شخصیت کے حوالے سے منفی نہیں رکھنا چاہیے اور اس وقت تو ہرگز نہیں جب آپ اس شخصیت کو جانتے نہ ہوں۔ ڈاکٹر مبین اختر مشہور ماہر نفسیات ہیں اور ان کے پاکستان میں کئی نفسیاتی ہسپتال ہیں۔ اردو ان کا عشق ہے اور اسی لیے وہ اپنے شعبہ کو چھوڑ کر ترویج اردو کا کام کر رہے ہیں۔
.-= ابوشامل´s last blog ..سقوط مشرقی پاکستان – چند اہم وجوہات =-.


Where's The Comment Form?

Liked it here?
Why not try sites on the blogroll...

%d bloggers like this: